ابنا:لیبیا کے ہلال احمر ادارے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایرانی ہلال احمر کا وفد اتوار کو اس ادارے کی دعوت پر بنغازی پہونچا تھا – بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ہلال احمر کے وفد کو لیبیا کے عوام کےلئے 17 فروری کے انقلاب کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی امدادی سرگرمیوں کا شکریہ ادا کرنے کی خاطر لیبیا آنے کی دعوت دی گئی تھی –
نامعلوم افراد نے کل منگل کو 7 ارکان پر مشتمل ایرانی ہلال احمر کے وفد کے ارکان کو بنغازی میں اغواء کیا -
اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے نے اپنے مغوی اہلکاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے -.......
/169